- الإعلانات -

مریم نواز کے شانہ بشانہ جمہوریت کیلئے کام کرتے رہیں گے: شاہد خاقان عباسی

اپنے گھر پر مریم نواز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مریم نواز کی جدو جہد پاکستان کی تاریخ میں منفرد مقام رکھتی ہے، ہم سب ان کے شانہ بشانہ جمہوریت کیلئے کام کرتے رہیں گے، ملک میں آئین کی حکمرانی کیلئے ہماری جدوجہد میں کمی نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ حوصلہ افزائی کرنے پر مریم نواز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مریم نواز نے ن لیگ کے ورکر کے دل اور سیاست میں اپنی جگہ پیدا کی ہے، جب بھی ملک اور پارٹی کو ضرورت ہوگی مریم نواز کو اپنے ساتھ پائیں گے۔