- الإعلانات -

نواز شریف کی واپسی کیلئے حکومت کا برطانیہ کو خط، مریم نواز نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

شاہد خاقان عباسی کے گھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کے دل کی ایک شریان 80 سے 90 فیصد بند ہے جس کا علاج شروع ہونا ہے، وہ چاہتی ہیں کہ انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت ملے یا نہ ملے میاں صاحب جلد سے جلد اپنا علاج شروع کرائیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی کیلئے حکومت کی جانب سے برطانیہ کو لکھے جانے والے خط کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہیں (حکومت کو)اس خط میں یہ بھی لکھنا چاہیے تھا کہ ہم نے ہی بورڈز بنائے تھے، جس نے یہ کہا تھا کہ میاں صاحب بیمار ہیں، انہیں یہ بھی لکھنا چاہیے تھا کہ ہمارے ہی وزرا کہہ رہے تھے کہ میاں صاحب کی زندگی کو خطرات لا حق ہیں، انہیں خط میں لکھنا چاہیے تھا کہ یہ پہلے جھوٹ بول رہے تھے یا اب جھوٹ بول رہے ہیں۔