- الإعلانات -

’جمعہ نمازپر جانے سے پہلے ان باتوں کا خیال رکھیں‘ صدر مملکت عارف علوی نے نمازیوں کیلئے ہدایات جاری کردیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صدر مملکت نے فرمان رسولﷺ بھی پوسٹ کیا کہ ”نبی پاک ﷺنے فرمایا کہ بیمار اور تندرست لوگوں کو قریبی میل جول سے اجتناب کرنا چاہئے“۔

صدر نے لکھا کہ’نماز جمعہ کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں لیکن اس وقت ان باتوں کا خیال رکھیں۔اگر آپ کو کھانسی ،بخار یازکام ہے یا آپ بزرگ ،کم عمر یا دمے مریض کے مریض ہیں تو پھر آپ گھر پر ہی نماز اداکریں“۔

انہوں نے مزید کہا کہ” اگر اگر آپ مسجد جا رہے ہیں تو، وضو گھر پر کریں اور 20 سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھوئیں۔ جائے نماز یا کوئی کپڑا ساتھ لے کر جائیں اور سجدے کے دوران سانس روک لیں۔ ہاتھ ملانے،بغل گیر ہونے اور قریبی میل جول سے گریز کریں۔ کھانسی اور چھینک کے دوران ٹشو کا استعمال کریں.