- الإعلانات -

کوئٹہ: درجنوں زائرین قرنطینہ سنٹر سے بھاگ نکلے

انتظامیہ سے اجازت لیے بغیر چالیس کے قریب زائریں قرنطینہ سنٹر کا دروازہ توڑ کر زبردستی نکل گئے، سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں نے بھاگنے والوں کو سونا خان تھانے کے حدود مِیں پکڑلیا۔سیکورٹی فورسز زائرین کو پکڑ کر واپس ہزارگنجی کورنٹائن مرکز لے گئے جس پر زائرین نے احتجاج شروع کر دیا۔زائرین کے احتجاج کی وجہ سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ایک گھنٹے تک بند رہی جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،لیویز ذرائع کے مطابق زائرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں اپنے گھروں کو روانہ کیا جائے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ انتظامیہ سے اجازت لیے بغیر چالیس کے قریب زائریں قرنطینہ سنٹر کا دروازہ توڑ کر زبردستی نکل گئے،تاہم سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں نے بھاگنے والوں کو سونا خان تھانے کے حدود مِیں پکڑلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے زائرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے اور ان کا تعلق سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ہے۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے ہزارگنجی قرنطینہ مرکز کی نگرانی سخت کر دی ہے۔

اس سے قبل سرکاری حکام نے بتایا تھا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے تفتان سرحد پر بنائے گئے قرطینہ سینٹر میں گنجائش ختم ہوگئی ہے جبکہ زائرین کی آمد ابھی تک جاری ہے۔گنجائش ختم ہونے کے باعث کے سبب مزید آنے والے زائرین کو کوئٹہ ہزار گنجی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔