- الإعلانات -

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے کا ولیمہ موخر ہوکر رہ گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عوام سے بھی درخواست کی کہ وہ ان کے عمل کو مثال بناتے ہوئے خود بھی ایسے کسی اقدام سے گریز کریں کہ جس سے کسی بھی قسم کی سنگین صورت حال درپیش آسکتی ہو۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ایک وبائی مرض ہے، جو تیزی سے ایک سے دوسرے انسان کو منتقل ہوتا ہے اسی خطرے کے پیش نظر انہوں نے اپنے بیٹے علی قاسم گیلانی کا 15 مارچ کو ولیمہ کی تقریب مؤخر کر دی ہے۔