- الإعلانات -

حکومتی ہیلی کاپٹر اب عوام کیلئے استعمال ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب بھی میدان میں آگئے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی میدان میں آگئے۔اپنا ہیلی کاپٹر کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت کے سپرد کردیا۔انہوں نے کہاہیلی کاپٹر پنجاب کے عوام کی امانت ، اب انہی کی سہولت کیلئے استعمال ہوگا, انہوں نے بھی اپناہیلی کاپٹر کورونا ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر محکمہ صحت کے حوالے کر دیا۔محکمہ صحت کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلقہ امور کی انجام دہی کیلئے وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر استعمال کرسکے گا۔