- الإعلانات -

حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ائر پورٹ سے ہی بین الاقوامی پروازیں آپریٹ کی جا سکیں گی، ترجمان پی آئی اے

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ائر پورٹ سے ہی بین الاقوامی پروازیں آپریٹ کی جا سکیں گی۔ ترجمان پی آئی اے کی طرف سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ ک مطابق حکومت کی ہدایات کے مد نظر رکھتے ہوئے قومی ائر لائن کی بین الاقوامی پروازیں ان تینوں ائر پورٹس سے چلائی جا رہی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ جدہ سے پشاور کی پرواز پی کے 736 اب اسلام آباد ائر پورٹ پر لینڈ کرے گی۔ کراچی سے پشاور کی پرواز پی کے 356 اسلام آباد لینڈ کرے گی۔ ترجمان کے مطابق پشاور سے شارجہ کی پرواز پی کے 257 اسلام آباد ائر پورٹ سے آپریٹ کی جائے گی جبکہ کراچی سے ملتان کی پرواز پی کے 332 لاہور سے آپریٹ کی جارہی ہے۔ اسی طرح ملتان سے شارجہ کی دوطرفہ پروازیں پی کے 293 اور پی کے 294 لاہور سے آپریٹ کی جائیں گی اور15 مارچ کو شارجہ سے پرواز پی کے 258 اسلام آباد لینڈ کرے گی۔ قومی سلامتی کونسل کی ہدایات کے مطابق پروازوں کی آمد اور روانگی کی یہ ردوبدل کورونا وائرس کے پھیلاو کے سدباب کے تناظر میں کی جارہی ہیں۔ پی آئی اے ہر پرواز کے بعد تمام جہازوں کی ڈس انفیکشن بین القوامی معیار کے مطابق کررہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس دشواری کے لئے ادارہ مسافروں سے معذرت خواہ ہے تاہم اس ہنگامی صورتحال میں احتیاط زیادہ ضروری ہے