- الإعلانات -

میر شکیل الرحمان کی گرفتاری،ن لیگی رہنما خرم دستگیرنے ایسا مطالبہ کر دیا کہ وزیر اعظم بھی ششدر رہ جائیں گے

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ یورپی یونین نے بھی اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ نیب غیر جانبدار نہیں،میر شکیل الرحمن کی گرفتاری نے یہ معاملہ کھول دیا ہے، وزیراعظم عمران خان اپنے بغض اور کینے سے آئین میں چھید کر رہے ہیں۔انہوں  نے کہا کہ عمران خان نے میر شکیل الرحمن کو براہ راست دھمکیاں دی تھیں، اس نا انصافی پر عوام اور میڈیا حکومت کے خلاف مزاحمت کریں گے،چیئرمین نیب مستعفیٰ ہو جائیں اور  قومی احتساب بیورو جیسے ادارے کو ختم ہی کر دیا جائے تو ملک کے لئے اچھا ہے۔