- الإعلانات -

وزیر دفاع پرویز خٹک نے عوام سے ایسی اپیل کر دی کہ بڑے بڑے علماء بھی دنگ رہ جائیں گے

نجی ٹی وی کے مطابق نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خان خٹک کا کہنا تھا کہ حکومت نے عید الفطر تک تمام جلسے منسوخ کردئیے پاکستان میں کوروناوائرس کی وبا تاحال قابو میں ہے تاہم پوری قوم کرونا جیسی مہلک وبا کے عذاب سے بچنے کیلیے اللہ کے سامنے سربہ سجود ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اجتماعات پر پابندی لگادی ہے اور تمام جلسے عید الفطر تک منسوخ کردئیے گئے۔وزیردفاع نے کہاکہ پوری دنیا میں کورونا وائرس سے معیشت متاثر ہوچکی ہے، ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔