- الإعلانات -

سعودی عرب واپس جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی

تفصیلات کے مطابق ایئرلائنز کے جانب سے سعودی عرب جانے والے مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان سے رابطہ کرتے ہوئے اظہارتشویش کیا۔ اسد قیصر نے کہاکہ مشکل کے اس گھڑی میں سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولیات کو یقینی بنایا جائے،ایسے وقت میں ایئر لائنز کا کرایوں میں اضافہ کرنا افسوسناک ہے، مسافرروں کو سعودی عرب لے جانے کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جائیں۔وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نےسپیکر کو سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے خصوصی پروازوں چلانے کی یقین دہانی کروادی۔ وزیرہوا بازی نے کہا کہ مسافروں کوسعودی عرب واپس لےجانے کے لیے 6 اضافی خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔ وزیرہوابازی نے یقین دہائی کرائی کہ سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں سے معمول کے مطابق کرایہ وصول کیا جائے گا۔