- الإعلانات -

مریم اورنگزیب نے ایک بار پھر اپنے تیروں کا رخ حکومت کی جانب موڑتے ہوئے وزیر اعظم پر سنگین الزام عائد کر دیا

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے حکمرانوؓں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخ کی پہلی حکومت ہے جو عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے اور عوام کا آٹا، چینی، گیس اور بجلی چوری کر رہی ہے، قوم کی جان خطرے میں ہے اور عمران مافیا کروڑوں روپے رشوت لے کر حفاظتی ماسک سمگل کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹ اور چینی چوری کے بعد حفاظتی ماسک کی سمگلنگ بھی عمران مافیا کی ہوس زر کی نذر ہوگئے،عمران مافیا اورگرفتاریاں سیاسی مخالفین اور میڈیا کی پوری قوم کی زندگی کو چھ کروڑ میں بیچ دیاگیا، 2 کروڑ حفاظتی ماسک بیرون ملک سمگل کرنے سے ملک میں قلت پیدا ہوئی، عمران مافیا ماسک پر بھی پیسہ کمارہا ہے یہ کورونا سے قوم کو کیا بچائیں گے؟۔انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کو صرف سیاسی مخالفین اور میڈیا کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ عمران مافیا دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہا ہے۔