- الإعلانات -

کرونا وائرس، حکومت پنجاب نے قیدیوں کی سزائوں میں معافی کا اعلان کردیا

پنجاب حکومت نے کرونا وائرس سے بچائو کے حوالے سے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قیدیوں کی سزائوں میں دو ماہ کی معافی کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بزدار حکومت نے کرونا وائرس سے بچائو کے حوالے سے ایک اوربڑا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے قیدیوں کی سزائوں میں دو ماہ کی معافی کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دوماہ کی معافی سے سینکڑوں قیدیوں کی رہائی ممکن ہوسکے گی۔ ہر وہ کام کررہے ہیں جس سے کرونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے۔