- الإعلانات -

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی میڈیا سے گفتگو

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک دشمنوں کیخلاف جنگ جیسے جذبہ سے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تیاری کر ناہوگی ،کرونا ترقی یافتہ ممالک کی معیشت کو بھی کھوکھلا کر رہا ہے جو پوری دنیا کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے، یورپ میں بھی مکمل لاک ڈان ہو چکا ہے،الحمد اللہ پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد انتہائی کم ہے اس کے باوجود وزیر اعظم عمران خان تمام اقدامات کی نہ صرف خود نگرانی کر رہے ہیں بلکہ روزانہ کہ بنیاد پر وزارت صحت سمیت دیگر محکموں کو ضروری ہدایات اور فنڈز کی فراہمی بھی یقینی بنا رہے ہیں، کورونا کو شکست صرف حفاظتی اقدامات کے ذریعے ہی دی جا سکتی ہے جس کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا پڑے گی۔ اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کرونا وائرس صرف حکومت یا کسی ادارے کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کے 22کروڑ عوام کیلئے خطرہ ہے مگر اس پر افرا تفری پھیلانے کی نہیں صرف احتیاط کی ضرورت ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے ۔ اُنہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت انسداد کورونا کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان روزانہ کی بنیادوں پر اس حوالے سے تمام معاملات کی نگرانی بھی کر رہے ہیں اور جہاں فنڈز کی ضرورت ہے وہاں فنڈز بھی یقینی بنائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کرونا وائرس سے صرف اور صرف احتیاطی تدابیر سے ہی نمٹا جا سکتا ہے اس لیے ہم ہر فرد کو کہہ رہے ہیں کہ وہ بلا وجہ مارکیٹوں سمیت کسی بھی پبلک مقام پر جانے سے گریز کرے اور زیادہ سے زیادہ ہاتھوں کی صفائی یقینی بنائے ، لوگوں سے گلے نہ ملے کیونکہ ڈاکٹرزکہتے ہیں کہ یہ بیماری سب سے زیادہ ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے ہی ہو رہی ہے، اس لیے احتیاطی تدابیر میں کسی قسم کی کوتاہی بہت خطر ناک ہوسکتی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سرور فانڈیشن کے زیر اہتمام چیچہ وطنی اور رجانہ میں قائم دونوں ہسپتالوں میں کورونا کی وباءسے نمٹنے کے لیے خصوصی وارڈز بنا دیے ہیں وہاں پر ڈاکٹرز سمیت تمام عملہ اور ادویات بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے علماءسے بھی یہ درخواست کر تاہوں کہ وہ کورونا کے حوالے سے عوام میں بھر پور آگاہی اور حتیاطی تدابیر کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر یںا ور مجھے یقین ہے کہ جب ہم سب متحد ہوں گے تو کوروناکو شکست دینا ممکن ہوسکے گا