- الإعلانات -

صدر ڈاکٹر عارف علوی اعلیٰ حکام کے ہمراہ کل کس ملک کے2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے؟اہم خبر آ گئی

ترجمان دفتر خارجہ  کےمطابق چینی صدر شی چن ینگ کی دعوت پر صدر مملکت چین کا دورہ کر رہے ہیں،وزیر خارجہ شاہ  محمود قریشی، وزیرمنصوبہ بندی اوراعلیٰ حکام صدر مملکت  کےہمراہ ہونگے،صدرڈاکٹر عارف علوی چینی ہم منصب سےملاقات کریں گے،صدر مملکت دورہ چین میں دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔صدر مملکت کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے بھر پور تعاون اور یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کےدورہ سے پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات  اور اعتماد کا رشتہ مزید مستحکم ہوگا ،دورے میں باہمی،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،پاکستان اور چین کے باہمی اعتماد اور مفاد پر مبنی مثالی تعلقات ہیں۔