- الإعلانات -

جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے ارکان نے نوٹس جمع کرا دیا

جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے ارکان نے مالاکنڈ ڈویژن کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا.
اسلام آباد ۔ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے مالاکنڈ ڈویژن کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں صاحبزادہ طارق اللہ ‘ شیر اکبر خان ‘ مراد سعید اور صاحبزادہ محمد یعقوب کی طرف سے جمع کرائے گئے توجہ مبذول نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن 1969ءسے ٹیکس فری زون ہے۔ مگر اب وہاں سے یہ استثنیٰ ختم کرکے ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے ذرائع ابلاغ سے اپنی مختصر بات چیت میں بتایا کہ وہ اس معاملے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں احتجاج کریں گے۔