- الإعلانات -

پنجاب میں ون ویلنگ ، پریشر ہارن اور پرائیویٹ گاڑیوں پر ہوٹرز نصب کرنے پر پابندی

فیصل آباد۔ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں ون ویلنگ ، موٹر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر پریشر ہارن ، پرائیویٹ ٹرانسپورٹ پر سائرن و ہوٹرز نصب کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ محکمہ داخلہ کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کوہدایت کی ہے کہ وہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ون ویلنگ کرنے اور موٹر گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں پر پریشر ہارن ، سائرن و ہوٹر لگانے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائیں۔ علاوہ ازیں کالے شیشوں اور بغیر نمبر پلیٹ ےا غیر نمونہ پلیٹس آویزا ں کرنے والی گاڑیوں، ٹرانسپورٹ مالکان کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔