- الإعلانات -

پی ٹی آئی (PTI) کا مطالبہ,ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں

پی ٹی آئی کا این اے 267 جھل مگسی میں ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ
اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ترجمان شیری مزاری نے این اے 267 جھل مگسی میں ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہاںجاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں انہوں نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر فوج کو موجود رہنا چاہیے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ ریٹرننگ آفیسر عدلیہ سے لیے جائیں اور پولنگ عملہ جھل مگسی سے باہر کے افراد پر مشتمل ہونا چاہیے۔