- الإعلانات -

وفاقی وزیرِ ریلوے کا ٹرین پر راکٹ حملے کے نتیجے میں گہرے دُکھ اور رنج کا اظہار

وفاقی وزیرِ ریلوے کا ٹرین پر راکٹ حملے کے نتیجے میں مسافر کے جاں بحق اور دو کے زخمی ہونے پر گہرے دُکھ اور رنج کا اظہار .
اسلام آباد ۔ وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جعفر ایکسپریس ٹرین پر راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک مسافر کے جاں بحق اور دو کے زخمی ہونے پر اپنے گہرے دُکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بزدل دشمن اِس طرح کی کاروائی سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ وزیرِ ریلوے نے راکٹ حملے کی تحقیقات کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔