- الإعلانات -

افغانستان میں میڈ ان پاکستان نمائش 5 مئی سے شروع ہو گی

راولپنڈی۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام افغانستان کے شہر کابل میں چوتھی ”میڈ ان پاکستان نمائش “کا انعقادآئندہ ماہ ہو گا ۔ صدر آر سی سی آئی میاں ہمایوں پرویز نے بتایا کہ افغانستان میں سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد کا مقصد افغانستان کے ساتھ کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر علاقائی اور بین الااقوامی سطح پر تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور افغانستان میں یہ نمائش اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے انہوں نے کہا کہ خطے کے ملکوں کے ساتھ تجارت اور کاروباری تعلقات کو آگے بڑھانا ہماری اولین ترجیح ہے۔میاں ھمایوں پرویز نے بتایا کہ کابل میں ”میڈ ان پاکستان “ نمائش 5 مئی 2016 ءسے 7مئی 2016 ءتک جاری رہے گی جس کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔