- الإعلانات -

کرپشن ، لوٹ مار کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ

کرپشن ، لوٹ مار کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے‘افتخار علی مشو
مردان۔ 06 اپریل ( اے پی پی ) چیئرمین ڈیڈک مردان وایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے کے مفادات کیلئے اہم اقدامات اُٹھائیں‘ صوبے میں کرپشن ، بدعنوانی، لوٹ مار کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے‘ صوبائی حکومت نے تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کیے ہےں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے قندھاروکلے تخت بھائی میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر اُنہوں نے علاقے کیلئے 50 کے وی ٹرانسفارمر اور بجلی کے پولز کی منظوری کا بھی اعلان کیا۔