- الإعلانات -

میانوالی: بس اور ٹریکٹر ٹرالر کے درمیان تصادم, 15 مسافر جاں بحق ،20 سے زائد زخمی

میانوالی میں بس اور ٹریکٹر ٹرالر کے درمیان تصادم میں 15 مسافر جاں بحق ،20 سے زائد زخمی
میانوالی ۔ 6 اپریل (اے پی پی) میانوالی میں بس اور ٹریکٹر ٹرالر کے درمیان تصادم میں 15 مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ ہرنولی پولیس اسٹیشن کے نزدیک ایم ایم روڈ پر پیش آیا جہاںکوٹ ادو سے راولپنڈی کی روٹ پر جانے والی بس سامنے سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 15 مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 20 سے زائد مسافر زخمی ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔