- الإعلانات -

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اڑھائی سال میں 198ارب 94کروڑ روپے تقسیم

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اڑھائی سال میں 198ارب 94کروڑ روپے غریب اور مستحق افراد میں تقسیم، رجسٹرڈ مستحقین کی تعداد بڑھ کر 52لاکھ16ہزارہو گئی
اسلام آباد ۔ ملک میں غریب اور مستحق افراد کی مالی معاونت کےلئے گزشتہ اڑھائی سال کے دوران 198ارب 94کروڑ روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تقسیم کیے گئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذرائع کے مطابق گزشتہ سال 31دسمبر تک بی آئی ایس پی کے تحت مالی معاونت کےلئے رجسٹرڈ مستحقین کی تعداد 50لاکھ 56ہزار42تھی تاہم 31جنوری 2016ءتک یہ تعداد بڑھ کر 52لاکھ16ہزار17ہو گئی۔ رواں مالی سال کے دوران مستحقین میں 45ارب 40کروڑ 18لاکھ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ موجودہ حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 33ارب روپے سے بڑھا کر 104ارب کر دیا ہے اس کے علاوہ غیرقانونی طریقوں اور دھوکہ دہی کے ذریعے مالی امداد حاصل کرنے کا سلسلہ روکنے کےلئے بھی ٹھوس حکمت عملی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ دھوکہ دہی کے واقعات سے بچنے کےلئے موبائل فون کے ذریعے ایس ایم ایس مہم کے تحت لوگوں میں شعور اجاگر کیا جا رہا ہے جبکہ مستحقین کی حقیقی تعداد کا اندازہ لگانے کےلئے ایک جامع سروے بھی جلد کرایا جائے گا۔