- الإعلانات -

وزیراعظم کا کورونا ٹائیگر فورس کے نام پیغام، رجسٹریشن کی تاریخ میں بھی توسیع کر دی گئی

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں سب سے پہلے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ٹائیگر فورس میں رجسٹر کیا اور مشکل وقت میں ہمارے ساتھ مل کر جہاد لڑنے کا فیصلہ کرنے پر میں انہیں خراج تحسین بھی پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ساڑھے آٹھ لاکھ افراد ٹائیگر فورس کے ممبر بنے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ مزید افراد اس میں رجسٹرڈ ہوں اس لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 اپریل سے بڑھا کر 15 اپریل کر دی گئی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہیلتھ ورکرز، نرسز، ڈاکٹرز اور ادویات کا تجربہ رکھنے والے افراد بھی اس کا حصہ بنیں کیونکہ ہماری ٹائیگر فورس ہر طرح کی مشکل میں کام کرے گی۔ پوری قوم، ٹائیگر فورس، فوج اور بیورو کریسی مل کر اس موذی وباءکا مقابلہ کریں گے۔

https://www.facebook.com/watch/?ref=external&v=902330373540719