- الإعلانات -

شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،7دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کرکے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان بھی شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپاہی مومن شاہ اور محمد ساجد نے جام شہادت نوش کیا۔شہید سپاہی مومن شاہ کا تعلق ڈی آئی خان سے جبکہ شہید سپاہی ساجد کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔