- الإعلانات -

کورونا کی وباءکے خلاف برسرِ پیکار ڈاکٹروں اور طبی عملہ کو حفاظتی سامان پہنچانے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ کورونا کی وباءکے خلاف برسرِ پیکار ڈاکٹروں اور طبی عملہ کو حفاظتی سامان پہنچانے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں، ملک بھر کے تمام ہسپتالوں کو اضافی سامان بھی اگلے دو دن میں پہنچا دیا جائے گا۔ جمعہ کو اس حوالہ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے ہر ممکنہ ذرائع سے میڈیکل سامان کی خریداری کر رہا ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ چین سے کثیر مقدار میں سامان کی خریداری کی جا رہی ہے، آج ایک 777 جہاز چین سے مزید طبی و حفاظتی سامان لے کر پاکستان پہنچا ہے، ایک اور جہاز اگلے دو دنوں میں سامان لے کر آ رہا ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ تمام صوبائی و ریجنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو ان کی ڈیمانڈ سے بڑھ کر سامان ارسال کیا جا رہا ہے