- الإعلانات -

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات اسدعمر کی موبائل یوٹیلٹی اسٹور سروس کے افتتاح کے موقع پر گفتگو

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات اسدعمر نے کہاہے کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں موبائل اسٹورز کے ذریعے اشیاءخوردو نوش فراہم کی جا رہی ہیں، آٹا، چینی، دالیں اور گھی سستے نرخوں پر گلی گلی فراہم کیے جائیں گی، حکومت اشیاءضروریہ کی فراہم متاثر ہونے نہیں دے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوموبائل یوٹیلٹی اسٹور سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے دور دراز کے اضلاع میں ہفتے میں دو دفعہ ایران سے ضروری آنے کی اجازت ہو گی، اس سلسلے میں ضروری حفاظتی تدابیر کا خیال رکھا جائے گا،بندشوں اور لاک ڈاو¿ن میں کمی کا فیصلہ صوبوں اور وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔اسد عمر نے کہاکہ کورونا کے باعث مشکلات کے حل کیلئے وفاقی حکومت کا احسن اقدام ہے،ابتدائی طور پہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں موبائل اسٹورز کے ذریعے اشیاءخورو نوش فراہم کی جائیں گی،اسلام آباد کے دیہی علاقوں کیلئے 08 موبائل اسٹورز مختص کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا فیصلہ وزیرِ اعظم کے خصوصی ریلیف پیکج برائے کورونا کے تحت کیا گیا ہے ،اگلے 2 ہفتوں تک ان موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز کا دائرہ کار ملک بھر تک پھیلایا جائے گا۔اسد عمر نے کہاکہ اس اقدام کا دائرہ کار ملک بھر تک محیط ہو گا۔اس اقدام کے تحت اشیاءضروریہ سستے داموں فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ آٹا، چینی، دالیں اور گھی سستے نرخوں پر گلی گلی فراہم کی جائیں گی ،حکومت اشیائ ضروریہ کی فراہم متاثر ہونے نہیں دے گی ،عوام کورونا کے خلاف حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے گھروں تک محدود رہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کی سہولت کیلئے 50 ارب کا پیکج منظور کیا گیا،لوگوں کے گھروں تک راشن وزیر اعظم کی ہدایت پر پہنچائیں گے، اسلام آباد کی انتظامیہ اورملک بھر کی ضلعی انتظامیہ گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔اس موقع پر ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن عمرحبیب خان لودھی نے کہا کہ پورے ملک میں چار ہزار یوٹیلٹی سٹورز ہیں،یوٹیلیٹی اسٹورز کی عوام تک رسائی کو بڑھانے کیلئے یہ اقدام کیا گیا ہے،مساجد اور اعلانات کے ذریعے عوام کو پیغامات پہنچائے جائیں گے