- الإعلانات -

وزیر اعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کے لئے رجسٹریشن کی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع

وزیر اعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کے لئے رجسٹریشن کی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کےلئے رجسڑیشن میں مزید پانچ روز کا اضافہ کر دیا گیا۔ کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا وقت 15 اپریل تک بڑھایا گیا۔ کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس میں اب تک ساڑھے 8 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے طبی شعبے سے وابستہ نوجوانوں سے ٹائیگر فورس میں شمولیت کی درخواست کی ہے۔ وزیراعظم نے پوری قوم کی طرف سے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جہاد میں حصہ لینے پر نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اور زیادہ نوجوان بھی اس ٹائیگر فورس کا حصہ بنیں، اسی لئے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے مزید نوجوانوں سے کورونا ٹائیگرز فورس کا حصہ بننے کی اپیل کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اس وقت زیادہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈکس کی ضرورت ہے، طبی شعبہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان زیادہ تعداد میں رجسٹریشن کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ آگے مشکلات آئیں گی، اس لئے ہماری ساری ٹائیگر فورس، ساری قوم، فوج اور انتظامیہ مل کر اس صورتحال کا مقابلہ کریں گے