- الإعلانات -

چین سے این ڈی ایم اے کا سامان لے کر ایک اور جہاز اسلام آباد پہنچ گیا

چین سے این ڈی ایم اے کا سامان لے کر ایک اور جہاز اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ پی آئی اے کا 777جہاز چینگڈو سے 22 ٹن سامان لے کر آیا۔ چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل اور وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر سامان وصول کیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ہفتے کو پہچنے والے سامان میں 59 ونٹیلیٹراور936 کلو گرام سرجیکل ماسک بھی شامل ہیں۔ اسی طرح حفاظتی گائون کے لیے 1720 کلو گرام ان سلا کپڑا بھی سامان میں شامل ہے جبکہ دستانے اور تیار حفاظتی سوٹ بھی لائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تھرمومیٹر اور حفاظتی عینکیں بھی سامان میں شامل ہیں