- الإعلانات -

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، پارلیمانی اور خصوصی کمیٹیاں فعال کرنے کا فیصلہ

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، پارلیمانی اور خصوصی کمیٹیاں فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کی کمیٹیوں کے اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے آن لائن منعقد کروانے کی ہدایت کی ہے اور اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے شعبہ آئی ٹی کو ضروری انتظامات کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ان انتطامات کے ذریعے قومی اسمبلی کے کمیٹی رومز سے ویڈیو لنک کے ذریعے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کے انعقاد ممکن ہو سکے گا۔ قائمہ کمیٹیوں کے آن لائن اجلاسوں کے انعقاد سے پارلیمانی نظام کار کو جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ویڈیو لنک کے ذریعے کمیٹیوں کے اجلاس بلوانے کا فیصلہ کورونا وائرس کے پیش نظر کیا گیا ہے