- الإعلانات -

یہ ایک دوسرے پر تنقید کا نہیں بلکہ مل بیٹھ کر ملک سے کورونا وائرس کو ختم کرنے اور مستحقین تک امداد کی فراہمی کیلئے موثر حکمت عملی اپنانے کا وقت ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یہ ایک دوسرے پر تنقید کا نہیں بلکہ مل بیٹھ کر ملک سے کورونا وائرس کو ختم کرنے اور مستحقین تک امداد کی فراہمی کیلئے موثر حکمت عملی اپنانے کا وقت ہے، وزیر اعظم عمران خان کورونا کی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور 13 اپریل کو قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں صوبوں کی مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے فیصلے کئے جائیں گے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ حکام کے ساتھ ملاقاتیں کر رہے ہیں، حکومت کی کوشش ہے کہ متوازن فیصلے کئے جائیں تاکہ وباء سے بھی چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے اور ملک کے پسے ہوئے لوگ بھی متاثر نہ ہوں، کورونا کے ساتھ ساتھ مستحقین کی مدد سے متعلق بھی فیصلے کرنے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج اتوار کو معاشی ٹیم وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرے گی، معاشی ٹیم کے ساتھ مشاورت کو قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رکھا جائے گا جس کے بعد صوبوں کی مشاورت سے اسٹیک ہولڈرز ہر پہلو کا جائزہ لینے کے بعد اگلے لائحہ عمل کے بارے فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ استعداد کا فقدان تھا جسے دور کیا جا رہا ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبے اپنے طور پر بھی فیصلے کر رہے ہیں، این ڈی ایم اے ملک بھر میں لیبارٹریز کی تعداد بڑھا رہا ہے اور اس نے تمام صوبوں کو مشینین مہیا کر دی ہے