- الإعلانات -

حکومت عالمی سطح پر گلوبل وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں معیشت کو بحال کرنے کے لئے پرعزم ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عالمی سطح پر گلوبل وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے نتیجہ میں معیشت کو بحال کرنے کے لئے پرعزم ہے، غریب طبقے، چھوٹے کاروبار کی مدد کے لئے سہ جہتی حکمت عملی متعارف کرائی گئی ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کی سہولت کے لئے ایک سہ جہتی حکمت عملی وضع کی ہے جس سے غریب طبقے اور چھوٹے کاروبار کی معاونت کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے ہنگامی طور پر نمٹنے کے لئے ایک بڑی رقم مختص کی گئی ہے