- الإعلانات -

کورونا ٹیسٹ، اتحادی جماعت ق لیگ نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا، عوام کی آواز بن گئے

اپنے ایک بیان میں رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی نے کہا کہ بیشتر سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کی ٹیسٹنگ کٹس دستیاب نہیں ہیں جس کے باعث عام آدمی کورونا کا ٹیسٹ کرانے کی سکت نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بیروزگاری کا شکار غریب عوام 5 سے 8 ہزار روپے کا کسی پرائیویٹ لیبارٹری سے کورونا کا ٹیسٹ کرائیں یا اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلائیں؟

مونس الہٰی نے مطالبہ کیا کہ بے جا پیسہ ضائع کرنے کے بجائے حکومت غریب عوام کوفوراً مفت کورونا ٹیسٹ کی سہولت دے۔

https://twitter.com/MoonisElahi6?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1248945280633966592%7Ctwgr%5E&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F11-Apr-2020%2F1118973