- الإعلانات -

کورونا وائرس کے ہنگامے میں نئی پریشانی، حکومت جانے کا خطرہ، کتنے وزرا نے استعفوں پر دستخط کردیے؟ بڑا دعویٰ

 نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان حکومت کے مابین اختلافات شدت اختیار کرتے جارہے ہیں اور 4 صوبائی وزرا نے اپنے استعفوں پر دستخط کردیے ہیں جبکہ ایک وزیر پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں۔ نجی ٹی وی  نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر صوبائی حکومت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ 4 صوبائی وزرامٹھا خان، نور محمد، سردار مسعود لونی اور محمد خان نے وزیر اعلیٰ سے اختلافات پر اپنے استعفے تیار کرلیے ہیں۔ صوبائی وزیر سردار سرفراز ڈومکی پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ناراض  صوبائی وزرا سے رابطہ کرکے انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ناراض ارکان کے تحفظات دور کردیے جائیں گے۔