- الإعلانات -

وزیراعظم عمران خان کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد

 وزیراعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مسیحی برادری سے اپیل کی کہ وہ کورونا کے باعث گھروں تک محدود رہتے اور قومی حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنے اور اپنے اہلِ خانہ کی سلامتی کا اہتمام کرتے ہوئے عبادات کریں اور خوشیاں منائیں