- الإعلانات -

کورونا وائرس، سپین میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز نے اعلیٰ مثال قائم کردی

میڈرڈ۔ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے کورونا وائرس کے دوران سپین میں طبی عملے کو مفت سواری کی خدمات فراہم کرکے خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کردی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور یورپی ملک سے کورونا وائرس سے لڑنے والے فرنٹ لائن ڈاکٹرز اور نرسوں کو بلامعاوضہ سواری فراہم کررہے ہیں۔محمد شہباز کھٹانہ بارسلونا میں ایک ٹیکسی ڈرائیور ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہم ایسے تمام ڈاکٹرز کو مفت سواری مہیا کررہے ہیں جو اس وبائی مرض میں مریضوں کے علاج کے لیے کام کررہے ہم ان کو گھر سے ہسپتال اورہسپتال سے گھر تک مفت سواری فراہم کررہے ہیں