- الإعلانات -

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے پچھلے 3 دن میں 16ارب 58 کروڑ روپے13 لاکھ 80 ہزار خاندانوں میں ایمرجنسی امداد کی مد میں تقسیم

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے پچھلے 3 دن میں 16.58 بلین (16ارب 58 کروڑ روپے) 1.38 ملین (13 لاکھ 80 ہزار) خاندانوں میں ایمرجنسی امداد کی مد میں فراہم کیے جا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں 5 ارب45 کروڑ21 لاکھ 88 ہزار روپے، صوبہ پنجاب میں 6 ارب89 کروڑ74 لاکھ32 ہزار ،کے پی کے میں 3 ارب 52کروڑ،41 لاکھ36 ہزار روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ بلوچستان میں 49 کروڑ31 لاکھ64 ہزار روپے، اسلام آباد میں دوکروڑ 67لاکھ 84 ہزار روپے،گلگت بلتستان میں 2 کروڑ 27 لاکھ 76 ہزار روپے ،آزادکشمیر میں17 کروڑ22 لاکھ 48 ہزار روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔ اب تک 13 لاکھ 82 ہزار394 افراد میں 16 ارب58 کروڑ87 لاکھ28 ہزار روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں