- الإعلانات -

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ایسٹر کے موقع پردنیا بھر میںاور بلخصوص پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری کومبارک باد

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایسٹر کے موقع پردنیا بھر میں بلخصوص پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری کومبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کا پیغامِ محبت آفاقی ہے۔دنیا کو اس پیغام کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔اتوار کو اپنے ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ دنیا کو کرونا وائیرس جیسی وباؤں سے نجات کے لئے آج بھی کسی معجزے کی ضرورت ہے، اللہ مدد فرمائے۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری ایسٹر کے موقع پر کرونا کی وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔ اپنے گھروں میں قیام کریں