- الإعلانات -

بھارتی فوج کا کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر رات گئے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ، مزید 2 شہری زخمی

بھارتی فوج نے کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر رات گئے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس میں مزید 2 شہری زخمی ہو گئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے ٹویٹ کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ رات بلااشتعال فائرنگ کی، چری کوٹ سیکٹر میں آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سریاں گاؤں کا 35 سالہ رہائشی زخمی ہو گیا۔ دوسری جانب شکر گڑھ سیکٹر کے نواحی گاؤں ننگیال کا 57 سالہ رہائشی بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوا، دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے