- الإعلانات -

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا ایسٹر کے تہوار پرمسیحی برادری کو مبارکباد

: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایسٹر کے تہوار پرمسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری ہمارے ملک و معاشرہ کا اہم حصہ اور قومی ترقی کے عمل میں شراکت دار ہیں،اپنے تہنیتی پیغام میںوزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صحت و تعلیم کے شعبوں میں ہمارے مسیحی بھائیوں اور بہنوں کا اہم کردار ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے حقوق و مفادات کے تحفظ کی ضامن ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسیحی برادری اپنی خو شیوں میں اپنے ان لوگوں کو بھی شریک کریں جو اسکی استطاعت نہیں رکھتے ، انہوں نے کہا کہ ذ مہ دار و باشعور شہر ی کے طور پر کورونا وائیرس کے باعث ایسٹر کی تقریبات محدود رکھیں۔وزیراعلیٰ کا مسیحیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مسیحی برداری اپنی عبادات میں ملک وقوم کی سلامتی تحفظ خوشحالی اور کورونا وائرس کے خاتمے کی دعا کریں