- الإعلانات -

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کیاور وزیر اعظم کو کورونا ریلیف فنڈ کے لیے وزارت خارجہ کے افسران اور سٹاف کی جانب سے ایک کروڑ ایک لاکھ بیاسی ہزار کا چیک پیش کیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ کورونا وائرس کے خلاف قومی جدوجہد کو مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے وزارت خارجہ کے افسران اور سٹاف کے جذبے کو سراہا