- الإعلانات -

وزیر اعظم پاکستان عمران خان پیر کو ملک کے پہلے تعلیمی ٹِی وی چینل ”ٹیلی اسکول” کا افتتاح کریں گے

 وزیر اعظم پاکستان عمران خان پیر کو ملک کے پہلے تعلیمی ٹِی وی چینل ”ٹیلی اسکول” کا افتتاح کریں گے۔ چینل 14 اپریل صبح 8 بجے سے باقاعدہ اپنی نشریات کا آغاز کر دے گا۔ وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت نے پی ٹی وی کے اشتراک سے یہ ٹی وی چینل ”ٹیلی اسکول” شروع کیا ہے۔ اتور کو وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزارت تعلیم نے پیمرا سے کہا ہے کہ وہ اپنے کیبل آپریٹرز کو ہدایت جاری کریں جس پر پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ سیٹلائٹ کی تفصیلات درج ذیل ہیں، سیٹلائیٹ : پاک سٹ آئی آر،آربیٹل وزیشن: 38’E،ڈاؤنلنک فریکوئینسی: 4052 میگاہرٹز،ڈاؤنلنک پولرائٹی: عمودی،سیمبل روٹ : 5185 کے ایس پی ایس،ایف ای سی: 3/4،یہ چینل روزانہ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک پروگرام چلائے گا اس کے پروگراموں میں جماعت اول سے بارھویں جماعت تک کے نصاب پر مشتمل ہو گا۔ ان پروگرام کا مواد مختلف اداروں اور تنظیموں سبق، ایم یو ایس ای، تعلیم آباد اور نالج پلیٹ فارم کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے