- الإعلانات -

وفاقی حکومت نے خاص مقصد کے لیے اپنے شیرو چھوڑے ہیں “سعید غنی

وزیرتعلیم سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خاص مقصد کے لیے اپنے شیر±و چھوڑے ہیں، وفاقی وزرا لوگوں کو اکسا رہے ہیں کہ لوگ گھروں سے باہر نکلیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں لیکن وفاقی حکومت امداد کے لیے ہجوم لگا رہی ہے جس سے کورونا کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے، ہم پیسے دینے کے خلاف نہیں، آپ کے پاس گھروں کا پتا ہے تو وہاں بھیجیں مگر یہ جان بوجھ کر مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یوسیز میں 150 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، کوشش یہ ہے کہ ان علاقوں کو بند کر کے وائرس پھیلنے سے روکا جائے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ کے ہمارے ارکان اپنے حلقوں میں کام کررہےہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما مدد کے بجائے رکاوٹیں ڈال رہےہیں، سندھ حکومت کو ڈیٹا نہیں دیا گیا مگر اس کے باوجود راشن کی تقسیم کا ایک بہترین طریقہ کار اپنا گیا۔