- الإعلانات -

کیا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو معلوم نہیں اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبائی خود مختاری ان کے لئے ذمہ داریاں بھی عائد کرتی ہے، زرتاج گل

 وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھولے بھٹکے بچوں کی طرح حرکتیں کر رہے ہیں۔ کیا ان کو معلوم نہیں اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبائی خود مختاری ان کے لئے ذمہ داریاں بھی عائد کرتی ہے۔پیر کو ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں کہا کہمراد علی شاہ بھولے بھٹکے بچوں کی طرح حرکتیں کر رہے ہیں۔ کیا ان کو معلوم نہیں اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبائی خود مختاری ان کے لئے ذمہ داریاں بھی عائد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ترمیم محض اختیارات نہیں دیتی بلکہ اپنے صوبے میں کام بھی کرنا پڑتا ہے۔سندھ حکومت اپنی ناکامی اور غفلت بھری پالیسیوں کا ملبہ وفاق پر ڈالنا چاہتی ہے،نااہلی کی حد ہے