- الإعلانات -

پاک فوج کا تربیتی طیارہ مشاق گجرات کے قریب گر کر تباہ ، دونوں پائلٹ شہید

 پاک فوج کا تربیتی طیارہ مشاق گجرات کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے، حادثے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کا تربیتی طیارہ مشاق معمول کی تربیتی پرواز پر تھاکہ گجرات کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ حادثے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے، شہید ہونے والوں میں انسٹرکٹرپائلٹ میجر عمر اور تربیتی پائلٹ لیفٹیننٹ فیضان شامل ہیں، میجر عمر کا تعلق گجرات اور لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلرکہار چکوال سے ہے