- الإعلانات -

وزیراعظم نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے گرفتار افرادکو رہاکرنے کی ہدایت کردی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث نافذ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پرگرفتار ہونے والے افراد کو ر ہا کرنے کی ہدایت کردی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کے ذریعے گرفتار افراد کی رہائی کے لیے ہدایات صوبوں کو دی جائیں گی۔ وزیراعظم نے بیرون ملک پھنسے بیروزگار اور محنت کش افراد کو واپس لانے کے لیے فوری انتظامات کرنے اور بیرون ملک سے لائے جانے والے افراد کے لیے قرنطینہ سینٹرز بنانے کی ہدایت کی ہے۔