- الإعلانات -

پاک چین تعلقات آزمائش کی ہرگھڑی پر پورا اترے ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے خلاف لڑی جانے والی عالمی جنگ میں پاکستان بھی شامل ہے اور چین اس جنگ میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دے رہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات آزمائش کی پر گھڑی میں پورا اترے ہیں۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ چین نے ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کا بھرپور خیال رکھا اور کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بھرپور تعاون فراہم کیا۔ این سی او سی کے مطابق تجربات کے تبادلے کےلئے چینی طبی ماہرین نے پاکستان کا دورہ بھی کیا اور چین نے پاکستان کو 5 لاکھ 29 ہزار سے زائد این 95 ماسک بھی فراہم کیے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کو 33 ہزار 744 حفاظتی لباس بھی فراہم کیے جبکہ 10 ہزار کٹس اور 15 لاکھ سے زائد میڈیکل ماسک فراہم کیے۔