- الإعلانات -

علیم خان کو انتہائی اہم وزارت دیدی گئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان دوبارہ کابینہ کا حصہ بن گئے ، ا ن کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی، گورنر پنجاب چودھری سرور نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔انہیں وزارت خوارک کا قلمدان سونپا گیا اور موجودہ حالات میں یہ وزارت انتہائی اہمیت اختیار کرچکی ہے ۔ان کے قلمدان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق رہنما تحریک انصاف عبدالعلیم خان نے دوبارہ صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ان سے حلف لیا۔حلف برداری کی اس سسادہ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہمراہ صرف گیارہ شخصیات شریک ہوئیں۔ چیف سیکرٹری، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، صوبائی وزیر چودھری ظہیرالدین، صوبائی وزیر میاں خالد محمود اور عبدالعلیم خان کی فیملی حلف برداری میں شریک ہوئی۔وزیراعلیٰ نے عبدالعلیم خان کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ منجھے ہوئے پارلیمنٹیرین ہیں۔ عبدالعلیم خان کو وزارت خوراک کا قلمدان سونپ دی گئی تاہم وزارت بلدیات‘ ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ کی وزارتیں دینے کا فیصلہ عید کے بعد کیا جائے گا۔ د رہے کہ عبدالعلیم خان نے نیب کیس میں گرفتاری پر وزارت سے استعفیٰ دیدیا تھا، اب انھیں دوبارہ وزیر کی حیثیت سے ذمہ داری دی گئی ہے۔علیم خان کو دوبارہ وزارت ملنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ہنگامہ برپا کردیا اور ایک صاحب نے لکھا کہ ’’ کپتان کا چینی مافیاسرغنہ کو خود سے دور کر کے رئیل اسٹیٹ مافیا کو دوبارہ وزارت دینا کوئی بڑا شفٹ نہیں ہے بلکہ باری باری اےٹی ایمز کے احسانات اتارنے کا طریقہ ہے۔ پہلے چینی مافیا جہانگیر ترین کو ریکوری کا موقع دیا گیا اور اب رئیل اسٹیٹ مافیا علیم خان کو برپائی کروائی جائے گی۔ سمجھے؟‘‘