- الإعلانات -

کورونا سے لڑنے کے بجائے خود بچنے اور دوسروں کو بچانے کالفظ استعمال کرناچاہئے ،چودھری شجاعت

ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت کاکہنا ہے کہ کورونا سے متعلق پاکستان میں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں ،80 فیصد کورونا امریکا،انگلینڈ ،فرانس، اٹلی اور سپین میں ہے ،انہوں نے کہاکہ 10 فیصد یورپین ممالک میں اور 10 فیصد باقی دنیا میں ہے ،پانچ ممالک کو چاہئے دوسروں کے بجائے اپنے اوپر دھیاں دیں ۔

چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ اسلحہ ،میزائل اوردنیاوی چیزیں ان کو نہیں بچا سکتیں ،دفاعی سسٹم پر جو خرچ کرتے ہیں اب صحت پر خرچ کریں ،کورونا اللہ کی طرف سے آزمائش ہے سب زیادہ سے زیادہ معافی مانگیں ۔