- الإعلانات -

مجھے نہیں یقین کہ25اپریل تک چینی بحران کیس کی فرانزک رپورٹ آئے گی :شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے نہیں یقین کہ 25اپریل تک چینی بحران کیس کی فرانزک رپورٹ آئے گی ،اس رپورٹ کے آنے کے بعد عمران خان کسی کو نہیں چھوڑے گا ۔ان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین، عمران خان کے صف اول کے مشیروں میں سے تھے لیکن اب کپتان نے صرف فیلڈنگ تبدیل کی ہے اب جہانگیر ترین کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں یا نہیں ۔نجی نیوز چینل دنیا کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی کا بحران سٹے بازوں نے پیدا کیا، عمران خان نے اعلان جنگ کر دیا ہے، سبسڈی دینے کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا، چینی ساری دنیا میں سستی لیکن بہانہ بنا کر سبسڈی اور ذخیرہ اندوزی بھی کرلی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عام آدمی چینی کا کارخانہ نہیں لگا سکتا، اس کے پیچھے سیاست دان ہیں، اصل فیصلہ یہ ہونا ہے کہ پنجاب حکومت نے سبسڈی کس طرح دی؟ اب گیند عمران خان کے کورٹ میں ہے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کوئی بھی طبقہ کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کا ذمہ دار نہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا کوئی سیاسی شخصیت نہیں ہیں۔ کورونا سے نمٹ لیا تو حکومت سرخرو ہوگی۔ میرا دل کہتا ہے کہ ہم اس وبا سے نمٹ لیں گے۔