- الإعلانات -

آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی اس ملاقات میں افغانستان میں امریکی مشن کمانڈر جنرل آسٹن ملر بھی ملاقات میں موجود تھے جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی فوجی قیادت نے افغان امن عمل اور دیر پا امن کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل اورپاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔